باس[2]
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - آقا، مالک، افسر۔ "باس کے کمرے کے دروازے پر کھڑے کھڑے جاوید کو بیس منٹ گزر گئے۔" ( '١٩٧٣ء، رنگ روتے ہیں، ١١٦ )
اشتقاق
انگریزی میں اصل لفظ (Boss) ہے۔ اردو میں اس سے ماخوذ اصلی معنی میں ہی 'باس' مستعمل ہے۔ انگریزوں کی ہندوستان آمد کے بعد جلد ہی عام بول چال کا حصہ بن گیا اور تحریری طور پر ١٩٧٣ء میں "رنگ روتے ہیں" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - آقا، مالک، افسر۔ "باس کے کمرے کے دروازے پر کھڑے کھڑے جاوید کو بیس منٹ گزر گئے۔" ( '١٩٧٣ء، رنگ روتے ہیں، ١١٦ )
اصل لفظ: Boss
جنس: مذکر